سری نگر: آپریشنل وجوہات کی بنا پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کو انڈیگو کی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔
سری نگر ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ انڈیگو کی 6 ای – 6962 کی پرواز کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مسافروں سے ہدایت دی ہے کہ وہ ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہونے سے قبل ایئر لائن سے اپنی پرواز کی صورتحال کی دوبارہ تصدیق کریں۔
حکام نے اس وجہ سے ہونے والی زحمت پر معذرت طلب کی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ پرواز گذشتہ روز بھی آپریشنل وجو ہات کی بنا پر منسوخ ہوئی تھی۔





