سری نگر: سری نگر کے کلاش پورہ علاقے میں بدھ کی صبح آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج صبح کلاش پورہ میں آتشزدگی کے متعلق اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا جنہوں نے انتہائی مشقت کے بعد آگ کو قابو میں کرکے اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کے اس واقعے میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔
ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ وادی میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس نے لوگوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔





