بدھ, دسمبر ۱۰, ۲۰۲۵
13 C
Srinagar

اراضی فراڈ معاملے میں 4 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل: سی بی کے

سری نگر: کرائم برانچ کشمیر کی قتصادی جرائم ونگ نے اراضی فراڈ کیس میں 4 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
ونگ کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرائم برانچ نے آئی پی سی کے دفعات 420،467، 468،471، 201 اور 120 – بی کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 18/2025 میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، سری نگرمیں اراضی فراڈ کے ایک معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چارج شیٹ شبیر احمد گنائی، بشیر احمد گنائی، جاوید احمد حقاق (اس وقت کا پٹواری) اور ایک متوفی پٹواری کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ متعدد متاثرین کی طرف سے دائر کی گئی مشترکہ شکایت سے شروع ہوا جنہوں نے دلالوں کے ذریعے 8 کنال اراضی خریدی تھی۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ اس اراضی میں سے 4 کنال زیر خسرہ نمبر 92 کے تحت ایک شکایت کنندہ کے نام، 2 کنال زیر خسرہ نمبر 99 دوسرے شکایت کنندہ جبکہ بقیہ 2 کنال تیسرے شکایت کنندہ کے والد کے نام منتقل دکھائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مطلوبہ منتقلی کے باوجود، کوئی جائز دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔ اس کے بعد کی تصدیق نے انکشاف کیا کہ دلالوں کے ذریعے شیئر کیے گئے میوٹیشن نمبرز جعلی اور من گھڑت تھے۔

ان کا کہنا تھا: ‘پولیس سٹیشن ای او ڈبلیو سری نگر میں تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزموں نے مجرمانہ سازش میں کام کرتے ہوئے زمین کے جعلی کاغذات تیار کیے تھے اور شکایت کنندگان کو گمراہ کیا تھا اور ایسا کرتے ہوئے، انہوں نے 25 لاکھ روپے نکالے جس سے متاثرین کو کافی مالی نقصان ہوا’۔

بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران دھوکہ دہی، جعلسازی، ثبوت کو تباہ کرنے اور مجرمانہ سازش کے ابتدائی ثبوت قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد، چارج شیٹ عدالتی فیصلہ کے لیے عدالت کے سامنے پیش کی گئی ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img