بدھ, دسمبر ۱۰, ۲۰۲۵
15 C
Srinagar

سوپور میں چوری کا معاملہ حل، ملزم گرفتار، مال مسروقہ بر آمد: پولیس

سری نگر: سماجی جرائم کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے چوری کے ایک معاملے کو 24 گھنٹوں کے اندر ہی حل کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے اور مسروقہ مال بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن سوپور کو سید صلاح الدین، منیجر شیڈوفیکس لاجسٹکس اشپیر سوپور کی طرف سے موبائل فونوں کی چوری کے متعلق ایک شکایت موصول ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 272/2025 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران کئی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس دوران آفاق احمد آہنگر ولد ثنا واللہ آہنگر ساکن امبر پورہ تارزو سوپور کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا جس نے جرم کے ارتکاب کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے انکشاف پر سوپور پولیس نے تقریباً 50 ہزار روپیے مالیت کا چوری شدہ مال بر آمد کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img