سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کو ان کے 120 ویں یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شیر کشمیر کی میراث جموں و کشمیر کے لوگوں کی ترقی اور فخر میں زندہ ہے۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس” ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے 120 ویں یوم پیدائش پر ایک ایسے لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے بے آوازوں کو آواز دی اور پوری نسل کو امید دی’۔
پوسٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شیر کشمیر کی میراث جموں و کشمیر کے لوگوں کی ترقی اور فخر میں زندہ ہے۔





