سری نگر: جموں و کشمیر پولیس کی سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعہ کی صبح سری نگر کے بٹہ مالو اور ضلع گاندربل میں چھاپے مارے۔
حکام کے مطابق یہ چھاپے سری نگر کے نوگام علاقے میں جیش محمد نامی کالعدم تنظیم کے پوسٹروں کے متعلق ایک مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جارہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کے اہلکار پولیس کی مدد سے چھاپے مار کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تلاشوں کا مقصد پوسٹروں کے پھیلاؤ میں ملوث بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنا ہے اور ساتھ ہی ان افراد کی شناخت کرنا ہے جنہوں نے اس سرگرمی میں سہولت فراہم کی یا ہدایت کی ہو۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔





