پیر, دسمبر ۱, ۲۰۲۵
12.7 C
Srinagar

حکومت ایڈز سے متعلق بیداری، بچائو،تشخیص اور علاج کی خدمات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پر عزم: عمر عبداللہ

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر اس عزم کو دوہرایا کہ جموں وکشمیر حکومت ایڈز سے متعلق بیداری، بچائو،تشخیص اور علاج کی خدمات کو مزید مضبوط بنائے گی۔

انہوں نے اس سال کے موضوع ”رکاوٹوں پر قابو پانا، ایڈز کے رد عمل کو تبدیل کرنا’ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی وی/ایڈز سے متاثر ہر فرد کے لئے وقار، نگہداشت اور بھر پور تعاون کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر اعلیٰ کے دفتر کے’ایکس’ ہینڈل پر مزید کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ سال 2030 تک ایڈذ کو ایک عوامی صحت کے خطرے کے طور پر ختم کرنے کے لئے موثر اور مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ عالمی ایڈز دن 1988 سے ہر سال یکم دسمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ ایڈز کے پھیلائو کے متعلق جانکاری کو عام کیا جا سکے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img