سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا: ‘ بی ایس ایف، جو ہندوستان کی پہلی دفاعی لائن ہے، نے ہماری سرحدوں کی حفاظت کے لیے غیر معمولی ہمت، لگن اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے’۔واضح رہے کہ بی ایس ایف کو یکم دسمبر 1965 کو معرض وجود میں لایا گیا تھا۔
منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ بی ایس ایف کے یوم تاسیس پر میں تمام افسروں، جوانوں، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکبا پپیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ بی ایس ایف،جو ہندوستان کی پہلی دفاعری لائن ہے، نے ہماری سرحدوں کی حفاظت کے لیے غیر معمولی ہمت، لگن اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ قوم بی ایس ایف کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے’۔





