بدھ, نومبر ۱۹, ۲۰۲۵
14.3 C
Srinagar

موسم سرما کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے: انشول گرگ

سری نگر: صوبائی کمشنر کشمیر انشول گرگ کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے پیش نظر انتظامیہ نے تمام بڑی تیاریوں کو حمتی شکل دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ برف ہٹانے، بجلی فراہمی کی بحالی سے لے کر ضروری خدمات کی دستیابی تک کی تمام تیاریوں کو مکمل کیا گیا ہے۔

صوبائی کمشنر نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ کپوارہ اور بانڈی پورہ جیسے سرحدی اضلاع میں موسم سرما کے لئے ضروری اشیا کو پہلے ہی ذخیرہ کیا گیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں 872 نامزد سٹیشنز ہیں جہاں چار ماہ پہلے سے اناج اور دیگر ضروری سامان کو ذخیرہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ پورا عمل مکمل ہے اور ایل پی جی کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ سخت موسم میں لوگوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مسٹر گرگ نے کہا کہ کشمیر کے لوگ قدرتی طور پر موسم سرما کے لیے اچھی طرح سے تیار ہوتے ہیں اور روایتی جانکاری اور شدید سردی کے حالات سے واقف ہوتے ہیں۔

انہوں نے ہا: ‘پوری وادی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پوری طرح سے فعال ہے۔ سری نگر میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ضلعی سطح کے کنٹرول رومز کے ساتھ، کسی بھی صورتحال کا جواب دینے کے لیے افسران چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور رہیں گے’۔ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بلاتعطل خدمات کو یقینی بنانے اور موسم سے متعلق کسی بھی خلل کا فوری جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img