منگل, فروری ۱۰, ۲۰۲۶
4.9 C
Srinagar

اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد: پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف مہم کو تواتر کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ جنرل بس اسٹینڈ نے تار پورہ میں ایک ناکے کے دوران ایک سوفٹ گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK02BJ – 2322 کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی کے ڈرائیور کے قبضے سے 13 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد اور 20 ہزار روپیے نقدی رقم بر آمد کی گئی جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت ذاکر احمد خان ولد بشیر احمد خان ساکن رنڈی گام پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اننت ناگ پولیس منشیات کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img