جموں،: منشیات کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس پوسٹ انڈسٹرل اسٹیٹ کٹھوعہ کی ایک ٹیم نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہتلی علاقے میں خصوصی ناکے کے دوران ایک شخص کو دھر لیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 10.4 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت عاشق علی ولد نور محمد ساکن گڈی چک کٹھوعہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کٹھوعہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر562/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
انہوں نے علاقے کے لوگوں سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے آگے آنے کی اپیل کی۔





