جمعہ, نومبر ۱۴, ۲۰۲۵
10.2 C
Srinagar

بی جے پی کا نگروٹہ سیٹ پر دوبارہ قبضہ، دیویانی رانا کی شاندار جیت

جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امید وار دیویانی رانا نے نگروٹہ اسمبلی سیٹ پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے جس کے ساتھ بی جے پی نے اس سیٹ پر اپنا قبضہ بر قرار رکھا ہے۔انہوں نے اپنے مخالف امیدوار کو 24 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دے دی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے جاری کردہ تازہ ترین انتخابی نتائج کے مطابق دیویانی رانا 42 ہزار 1 سو 83 ووٹوں کے ساتھ اس دوڑ میں سب سے آگے رہی جبکہ جموں اور کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے لیڈر ہرش دیو سنگھ نے 17،661 ووٹ حاصل کیے۔اس طرح بی جے پی امید وار نے زائد از 24 ہزار ووٹوں سے جیت درج کی۔
نیشنل کانفرنس کی امیدر وار شمیمہ بیگم نے 10 ہزار 8 سو 34 ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار انیل شرما نے 8 سو 37 ووٹ حاصل کئے ہیں۔یہ سیٹ دویندر سنگھ رانا کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ادھر دیویانی رانا نے اپنی شاندار جیت پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا: ‘میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، قومی صدر جے پی نڈا، ترون چگ، رکن پارلیمان ڈاکٹر جیتندر سنگھ، رکن پارلیمان جگل کشور،بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر ست شرما، لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما ودیگر لیڈروں کی شکر گذار ہوں”۔ان کا کہنا تھا ‘میں اپنے ووٹروں کی عمر بھر شکر گذار رہوں گی’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img