سری نگر: بڈگام اسمبلی ضمنی انتخاب میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے امیدوار آغا سید منتظر اپنے قریبی حریف اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے امیدوار آغا سید محمود پر9 ویں رائونڈ میں 3 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے آگے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین نتائج کے مطابق 9 ویں روائڈ میں پی ڈی ی کے آغا سید منتظر نے 14 ہزار 82 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ اس کے نزدیکی حریف نیشنل کانفرنس کے آغا سید محمود نے 1 ہزار 9 سو 98 ووٹ حاصل کئے ہیں اور اس طرح پی ڈی پی امید وار کو 3 ہزار 84 ووٹوں کہ بر تری حاصل ہے۔
نذیر خان نے مذکورہ رائونڈ تک 2 ہزار 6 سو 21 ، جبران ڈار نے 3 ہزار 6 سو 21 اور منتظر محی الدین نے 1 ہزار 3 سو 28 ووٹ حاصل کئے ہیں۔
بڈگام نشست اس وقت خالی ہوئی تھی جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس نشست سےاستعفیٰ دے کر گاندربل سیٹ کو بر قرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ 11 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
بڈگام اسمبلی حلقے میں کل 1 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ رجسٹرڈ رائے دہندگان ہیں۔





