سری نگر،: وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت لگاتار نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پوری وادی سردی کی لپیٹ میں ہے اور اس دوران گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ایک اور سرد رات ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور اس طرح رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔سری نگر میں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی ضلع بڈگام وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گاندربل میں شبانہ درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جموں صوبے میں سرد ترین علاقہ بانہال رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات نے وادی میں 16 نومبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔





