جمعرات, نومبر ۶, ۲۰۲۵
16.4 C
Srinagar

کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

جموں،: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں جمعرات کو دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے جہاں بدھ کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

حکام نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کو بدھ کی شام اندھیرا ہونے کی وجہ سے رات کے لئے معطل کر دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کی صبح روشنی کی پہلی کرن کے ساتھ ہی تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ محاصرے کو مزید سخت تر کرنے کے لئے فوج کی مزید نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے اور دہشت گردوں کے فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چھاترو جنگلاتی علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان زبردست گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ایک پیرا فوجی جوان زخمی ہوگیا۔

فوج کی وائٹ نائٹ کور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا تھا: ‘فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاترو کے جنگلاتی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ دورانِ تلاشی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن جاری ہے اور فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر محاصرہ میں لے رکھا ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img