بدھ, نومبر ۵, ۲۰۲۵
16 C
Srinagar

لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا پونچھ اور سندر بنی سیکٹروں کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

جموں: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے پونچھ اور سندر بنی سیکٹروں کا دورہ کیا اور وہاں آپریشنل تیاریوں نے کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے بلند علاقوں میں تعینات جوانوں اور نئی تشکیل شدہ اشنی پلاٹوں سے ملاقات کی اور یو اے ایس اور سی – یو اے ایس صلاحیتوں کا معائنہ کیا۔یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے پونچھ اور سندر بنی سیکٹروں کا دورہ کیا اور وہاں آپریشنل تیاریوں اور بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا’۔انہوں نے کہا: ‘ لیفٹیننٹ جنرل نے بلند علاقوں میں تعینات جوانوں اور نئی تشکیل شدہ اشنی پلاٹوں سے ملاقات کی اور یو اے ایس اور سی – یو اے ایس صلاحیتوں کا معائنہ کیا’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘فوجی سربراہ نے تمام رینکس کو عملی تیاری، بہتر نگرانی، درست نشانہ لگانے کی صلاحیت اور مستقبل کے لئے تیاریوں کی سراہنا کی’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img