جموں،:مفرور ملزموں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے گذشتہ 11 برسوں سے فرار ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جموں (رورل) پولیس نے ایک ایسے مفرور کو گرفتار کیا ہے جو گذشتہ 11 برسوں سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔
گرفتار شدہ کی شناخت گلزار احمد ولد چھتہ، ذات گوجر ساکن ڈبر نوشہرہ ضلع راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم ایک فوجداری مقدمے میں مطلوب تھا جو پولیس اسٹیشن نگروٹہ میں آر پی سی دفعہ 297/337 کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر171/2014 درج ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 512 ضابطہ فوجداری کے تحت عدالت کی جانب سے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا کیونکہ وہ سال 2014 سے مفرور تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل کوششوں اور مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن نگروٹہ کی ایک ٹیم نے کامیابی سے تلاش کرکے گرفتار کیا جس کے بعد اس کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تاکہ آئندہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔




