جمعہ, نومبر ۷, ۲۰۲۵
7.2 C
Srinagar

آزادی صحافت اور صحافیوں کا تحفظ ضروری، نئی میڈیا پالیسی ناگزیر:یوسف تاریگامی

سری نگر: سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے جمعرات کو اسمبلی اجلاس کے دوران زور دیا کہ آزادیِ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں میڈیا اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ کئی اخبارات اور میڈیا تنظیموں کو حکومتی اشتہارات فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں، جس سے ان کی مالی حالت متاثر ہو رہی ہے۔

تاریگامی نے کہا کہ میڈیا جمہوری نظام کی بنیاد ہے اور اگر صحافت کمزور ہوگی تو جمہوریت بھی کمزور ہو جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایک نئی اور منصفانہ میڈیا پالیسی مرتب کرے تاکہ اشتہارات کی تقسیم میں شفافیت اور مساوات قائم ہو۔

انہوں نے مزید کہا، ’ہمیں صرف اداروں کی نہیں بلکہ ان صحافیوں کی بھی حفاظت کرنی ہوگی جو مشکل حالات میں بھی سچ سامنے لانے کا کام کر رہے ہیں۔‘

تاریگامی نے اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ میڈیا کے وجود اور آزادی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس پالیسی اقدامات کرے تاکہ جموں و کشمیر میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کو فروغ دیا جا سکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img