سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا: ‘سر دار جی قومی اتحاد کے معمار اور حب الوطنی اور سالمیت کے مظہر تھے’۔واضح رہے کہ ولبھ بھائی پٹیل ملک کے ایک قد آورسیاسی و سماجی رہنما تھے۔ انہیں ملک اور دنیا بھر میں ‘سردار’ کے نام سے جانا جاتا ہے اس لیے آپ سردار ولبھ بھائی پٹیل کہلاتے ہیں۔منوج سنہا نے سردار پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ہندوستان کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کو ان کے 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘پٹیل جی قومی اتحاد کے معمار اور حب الوطنی اور سالمیت کے مظہر تھے’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘آئیے عہد کریں کہ ان کے نظریات پر عمل کریں اور اتحاد، قومی شناخت اور بھائی چارے کے جذبے کو برقرار رکھیں’۔




