جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک ایک فوجی اہلکار اس وقت زخمی ہوگیا جب بندوق کی صفائی کے دوران اچانک گولی چل گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ایک اگنی ویر سپاہی دورانِ ڈیوٹی اپنی بندوق صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چلنے سے اس کے دائیں پاؤں کے انگوٹھے میں زخم آگیا۔
زخمی اہلکار کی شناخت کرشنا پال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں فوری طور پر قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
فوج نے اس سلسلے میں انکوائری شروع کر دی ہے تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔





