جمعہ, نومبر ۷, ۲۰۲۵
7.2 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں دو برسوں کے دوران گھریلو تشدد کے 2872 کیس درج: حکومت

سری نگر:  جموں و کشمیر اسمبلی میں جمعرات کو خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ایک اہم سوال کے جواب میں حکومت نے انکشاف کیا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں 2872 گھریلو تشدد کے معاملات درج کیے گئے ہیں۔


حکومت نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران 893 کیس جبکہ 2024-25 کے دوران 1979

کیس درج ہوئے۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ ’’ساکھی سنٹرز‘‘، جو ڈائریکٹوریٹ مشن شکتی کے تحت کام کرتے ہیں، سال 2018 سے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں فعال ہیں۔ یہ مراکز گھریلو تشدد یا کسی بھی قسم کے استحصال کا شکار خواتین کو طبی امداد، سماجی مشاورت، قانونی رہنمائی، عارضی پناہ گاہ اور پولیس معاونت فراہم کرتے ہیں۔
یہ مراکز ٹول فری ہیلپ لائن 181 اور ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم 112 سے مربوط ہیں تاکہ متاثرہ خواتین کو فوری اور مؤثر مدد فراہم کی جا سکے۔


حکومت نے کہا کہ یہ مراکز نہ صرف گھریلو تشدد بلکہ سائبر ہراسانی، جنسی ہراسانی اور دیگر صنفی جرائم کے متاثرین کو بھی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔‘

 

Popular Categories

spot_imgspot_img