بدھ, اکتوبر ۲۹, ۲۰۲۵
17.6 C
Srinagar

جموں میں خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں: منشیات کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے جموں پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن ڈومانہ کی ایک ٹیم نے میتھی علاقے میں ایک خصوصی ناکے کے دوران ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK02CD –3285 کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی کے ڈرائیور کی تحویل سے 7 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔ملزم کی شناخت ساحل کمار ولد وکرم چند ساکن پراگوال کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ڈومانہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر229/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا جبکہ جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو ضبط کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ نروال کی ایک ٹیم نے معمول کی گشت کے دوران ایک خاتون کو دھر لیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 8 گرم ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد، 1ہزار 3 سو 30 روپیے نقدی اور ایک وزن کرنے والی لیکٹرانک مشین بر آمد کی گئی۔ملزمہ کی شناخت اشا دختر وجے ساکن راجیو نگر نرال کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بہو فورٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر311//2025 درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img