منگل, اکتوبر ۲۸, ۲۰۲۵
21.1 C
Srinagar

سماج زمرہ جاتی سرٹیفکیٹس کے اجرا میں علاقائی عدم توازن کو فروغ دیا جا رہا ہے: وحید پرہ

سری نگر: پی ڈی پی لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ نے منگل کو انتظامیہ پر الزام لگایا کہ جموں وکشمیر میں سماج زمرہ جاتی سرٹیفکیٹس کے اجرا میں علاقائی عدم توازن کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اسمبلی میں میرے سوال کے جواب میں محکمہ ریونیو کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار ایک ’گہری علاقائی تقسیم‘ کو ظاہر کرتے ہیں جن کے مطابق گذشتہ دو برسوں میں صوبہ جموں، کشمیر کے مقابلے میں ایس سی، ایس ٹی،او بی سی، ای ڈبلیو ایس اور اے ایل سی سرٹیفکیٹس کے اجرا میں کہیں آگے ہے۔موصوف لیڈر نے یہ باتیں ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کیں۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر زمروں میں جموں کی بر تری ہے۔

وحید پرہ نے کہا کہ ’محکمہ ریونیو کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سماجی زمرے کے سرٹیفکیٹس کی تقسیم میں ایک قطعی علاقائی تفاوت کو ظاہر کرتے ہیں، جو جموں و کشمیر کے فلاحی فریم ورک کے بنیادی حصے میں انصاف، مساوات، میرٹ اور انتظامی غیر جانبداری کی سنگین خلاف ورزی کو بے نقاب کرتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہی وجہ ہے کہ ہم آبادی کے تناسب سے ریزرویشن پالیسی کو معقول بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔‘

Popular Categories

spot_imgspot_img