منگل, اکتوبر ۲۸, ۲۰۲۵
21.1 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات 2 لاکھ سے متجاوز:حکومت

سری نگر: جموں وکشمیر حکومت نے منگل کے روز کہا کہ جموں وکشمیر میں سال 2022 سے 2025 تک کتوں کے کاٹنے کے 2 لاکھ 12 ہزار 9 سو 68 کیس درج ہوئے ہیں۔

رکن اسمبلی مبارک گل کی طرف سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں حکومت نے منگل کو اسمبلی میں کہا کہ سال 2022 سے 20025 تک 2 لاکھ 12 ہزار 9 سو 68 لوگوں کو کتوں نے کاٹا۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر 2023 سے انیمل برتھ کنٹرول (اے بی سی) پروگرام کے تحت 48 ہزار 9 سو 98 آوارہ کتوں کی اسٹریلائزیشن کی گئی ہے۔متعلقہ وزیر نے کہا کہ آوارہ کتوں کی اسٹریلائزیشن کی مہم میونسپل باڈیز کے ساتھ اشتراک کے ساتھ انجام دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر میں حکام نے جون 2023 سے اکتوبر 2024 تک 14 ہزار کتوں کی اسٹریلائزیشن کی جبکہ جموں میونسپل کارپوریشن نے 2023 کے وسط تک 17 ہزار سے زیادہ کتوں کی اسٹریلائزیشن کی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کو انیمل ویلفیئر بورڈ انڈیا کی حمایت حاصل ہے اور مقامی اربن باڈیز اس پروگرام کو عملی جامہ پہناتی ہیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img