جموں: نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو در پیش مشکلات کے ازالے کے لئے ریاستی درجہ بحال کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مناسب وقت آگیا ہے کہ اب ریاستی درجہ بحال کیا جائے۔
موصوف ترجمان اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جو وزیر داخلہ امیت شاہ صاحب نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ مناسب وقت آنے پر ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا مجھے لگتا ہے کہ وہ مناسب وقت آگیا ہے اور اب وعدہ پورا کیا جانا چاہئے’۔ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر کے لوگوں کو بہت سارے مشکلات کا سامنا ہے ان کے ازالے کے لئے ریاستی درجہ بحال ہونا چاہئے’۔
کشمیریوں کی باہر کی ریاستوں میں مبینہ ہراسانی کے متعلق بات کرتے ہوئے تنویر صادق نے کہا: ‘مجھے لگتا ہے کہ مختلف ریاستوں میں کشمیریوں کو ہراساں کرنا اب ایک فیشن بن گیا ہے’۔انہوں نے وزیر داخلہ سے ان ریاستوں میں ایک ایڈوائزری جاری کرنے کی گذارش کی تاکہ کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند ہوجائے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘اگر جموں وکشمیر میں حالات ٹھیک ہیں تو ریاستی درجہ بحال کیا جانا چاہئے’۔





