پیر, اکتوبر ۲۷, ۲۰۲۵
21.3 C
Srinagar

جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں5.3 کلو مشتبہ ہیروئن بر آمد: بی ایس ایف

جموں: اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں 5.3 کلو مشتبہ ہیروئن بر آمد کی ہے۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس پر عمل کرتے ہوئے، بی ایس ایف کے دستوں نے پاکستان میں مقیم اسمگلروں کی جانب سے ہندوستانی علاقے میں منشیات کو دھکیلنے کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا: ’26 اکتوبر 2025 کو بی ایس ایف انٹیلی جنس سے موصول ہونے والی مخصوص اطلاع پر آر ایس پورہ سیکٹر میں ایک خصوصی آپریشن کا مںصوبہ کیا گیا اور ناکہ لگا دیا گیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘بدی پور گائوں کے قریب 27 اکتوبر 2025 کی صبح کے اوقات میں شروع کی گئی تلاشی مہم کے دوران الرٹ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے تقریباً 5.300 کلو گرام وزنی پیلے رنگ کے دو پیکٹ (جن میں 10 چھوٹے پیکٹ لپٹے ہوئے تھے) برآمد کیے’۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ یہ ممنوعہ مواد بدی پور کےقریب کھیت سے بر آمد کیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘ یہ مواد ہیروئن ہونے کا شبہ ہے، ایسا لگتا ہے کہ اسے سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے گرایا گیا ہے’۔ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے اور پولیس کو مزید ضروری کارروائی کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف سرحدوں اور قوم کی حفاظت کے اپنے مشن میں ثابت قدم ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img