جموں: غیر قانونی شراب کے کاروبار کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے غیر قانونی شراب بر آمد کی۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک پارٹی نے بنسہ موڑ پر معمول کے ناکے پر ایک شخص کو روکا جو ٹکری سے بنسہ موڑ کی طرف پیدل آ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھ کر گرچہ اس شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے ایک پلاسٹک کین میں رکھے گئے 10 لیٹر غیر قانونی شراب کو ضبط کیا گیا جس کے بعد جس اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت مدن لال ولد منشی رام ساکن اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ریہام بل میں ایکسائز ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر177/2025 درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس معاشرے سے غیر قانونی شراب کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے لئے پر عزم ہے۔





