جمعہ, اکتوبر ۲۴, ۲۰۲۵
21.4 C
Srinagar

موں وکشمیر: چار راجیہ سبھا نشستوں کے لئے اسمبلی کیمپلکس میں ووٹنگ جاری، عمر عبداللہ نے ڈالا پہلا ووٹ

سری نگر: جموں و کشمیر میں چار راجیہ سبھا نشستوں کے لئے ووٹنگ کا عمل یہاں اسمبلی کیمپلکس میں جاری ہے۔

حکام کے مطابق ووٹنگ کا سلسلہ ٹھیک صبح کے 9 بجے شروع ہوا اور ساڑھے دس بجے تک کل 50 ارکان اسمبلی نے ووٹ ڈالے تھے۔سب سے پہلے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنا ووٹ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ 50 ووٹوں میں سے نیشنل کانفرنس نے 28، بی جے پی نے 20 اور کانگریس اور پی ڈی پی نے ایک ایک ووٹ ڈالا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری اور دیگر وزرا و اراکین اسمبلی صبح سے اسمبلی کیمپلکس پہنچنا شروع ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق ووٹنگ اسمبلی کمپلیکس میں قائم تین الگ الگ پولنگ بوتھوں پر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی شام 5 بجے شروع ہوگی اور توقع ہے کہ یہ چند ہی منٹوں میں مکمل ہو جائے گی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق نیشنل کانفرنس کی تین نشستوں پر کامیابی یقینی ہے، تاہم چوتھی نشست کے لیے مقابلہ انتہائی دلچسپ اور نازک ہے، کیونکہ بی جے پی کی برتری کانگریس، پی ڈی پی اور آزاد رکن اسمبلی شبیر کلے کی نیشنل کانفرنس کے حق میں حمایت کے بعد کم ہو گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img