سری نگر: نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے معراج ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معراج ملک لوگوں کے ایک چنندہ نمائندے ہیں اور ان کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ اسی لئے کرتے ہیں کہ کسی چنندہ نمائندے کو گرفتار نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ ڈوڈہ کے رکن اسمبلی معراج ملک کو گذشتہ مہینے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت کٹھوعہ جیل میں بند ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے ارکان اسمبلی نے جمعرات کو اسمبلی سیشن سے پہلے موصوف رکن اسمبلی کی رہائی کے لئے خاموش احتجاج کیا اور انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ‘معراج ملک کو رہا کرو’ کے نعرے رقم تھے۔
اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ نے میڈیا کو بتایا: ‘معراج ملک لوگوں کے ایک چنندہ نمائندے ہیں، ہماری اپیل ہوگی کہ ان کو جلد سے جلد رہا کیا جائے تاکہ وہ بھی رکن اسمبلی کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے سکیں’۔