سری نگر:بی جے پی کے سینئر لیڈر اور جموں و کشمیر اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے اس سیشن میں بے روزگاری اور لوگوں کو در پیش دیگر اہم مسائل کو اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کے سیشن میں کوئی بزنس نہیں ہے آج اسمبلی سے وابستہ ان لوگوں جن کا انتقال ہوا ہے، کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے قبل نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
اسمبلی اجلاس سے قبل بی جے پی کی میٹنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘اسملبی سیشن سے پہلے ارکان اسمبلی سے میٹنگ کی جاتی ہے، جس میں سیشن کے متعلق حکمت عملی پر بات چیت کی جاتی ہے، کل راجیہ سبھا الیکشن بھی ہے اس پر بھی بات ہوئی’۔وزیر اعلیٰ کے ان کے متعلق ایک بیان کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ‘اب وزیر اعلیٰ صاحب طے کریں گے کہ اپوزیشن کو کیا کرنا ہے، ان سے پوچھا جائے کہ وہ اپنا کام کتنا کرتے ہیں’۔
آج کے اسمبلی سیشن کے بارے میں مسٹر شرما نے کہا: ‘آج کے سیشن میں کوئی بزنس نہیں ہے آج اسمبلی سے وابستہ ان لوگوں جن کا انتقال ہوا ہے، کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا’۔انہوں نے کہا: ‘اس اسمبلی سیشن میں لوگوں کو در پیش مسائل خاص طور پر بے روزگاری، عارضی ملازمین کا معاملہ، پانی، بجلی، سڑک اور رشوت کو اٹھایا جائے گا’۔