جمعرات, اکتوبر ۹, ۲۰۲۵
19.4 C
Srinagar

لاکھوں روپیوں کا اراضی فراڈ معاملہ: سری نگر میں کئی مقامات پر سی بی کے چھاپے

سری نگر: کرائم برانچ کشمیر کی اقتصادی جرائم ونگ نے چار افراد کے خلاف درج 53 لاکھ روپیوں کی اراضی فراڈ مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں ضلع سری نگر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

ونگ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ مقدمہ ایک تحریری شکایت کے بعد درج کیا گیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ زمین کے بروکرز طارق احمد حجام، غلام حسن میر، ثناواللہ میر، اور رزاق میر ساکنان برتھانہ سری نگر نے ایک اراضی کے سودے میں سہولت فراہم کرنے کے بہانے شکایت کنندہ سے دھوکہ دہی سے 53 لاکھ روپے ہڑپ لئے۔

انہوں نے کہا کہ شکایت پر مذکورہ چار افراد کے خلاف سیکشن 420 اور 120- بی آئی پی سی کے تحت ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 23/2025 درج کیا گیا۔

انہوں نے کہا: ‘ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے کچھ ریونیو افسران اور اہلکاروں کے ساتھ مل کر دستاویزات میں ہیرا پھیری کی اور غیر قانونی طور پر رقم اور جائیداد حاصل کرنے کے لیے سرکاری طریقہ کار کا غلط استعمال کیا’۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ شواہد کا سراغ لگانے اور ملوث افراد، بشمول کوئی بھی سرکاری ملازمین جو اس سازش سے منسلک ہوں،کے وسیع نیٹ ورک کی نشاندہی کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img