منگل, اکتوبر ۷, ۲۰۲۵
11.8 C
Srinagar

جموں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مفرور ملزم کو گرفتار کیا

جموں: جموں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایک کیس میں 8 برسوں سے گرفتاری سے بچنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جانی پور پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک مفرور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم 2017 میں کیس درج ہونے کے بعد گرفتاری سے بچ رہا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ جانی پور پولیس نے اس کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے بھر پور محنت کی اور ایک وسیع مہم کے بعد آخر کار اس کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر نمبر36/2017 میں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

گرفتار شدہ ملزم کی شناخت پون کمار ولد کستوری لال ساکن مکان نمبر91، کھٹیکن تالاب جموں کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img