سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز یہاں سول سکریٹریٹ میں 2025-26 کے لیے کیپیکس اور سی ڈی ایف کے اخراجات کے ایک جامع جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔انہوں نے کام کی تیز رفتاری اور فنڈز کے بر وقت استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے 2025-26 کے لیے کیپیکس اور سی ڈی ایف کے اخراجات کے ایک جامع جائزہ کی صدارت کی اور میٹنگ میں کیپکس اور سی ڈی ایف کے تحت محکمہ اور ضلع وار پیش رفت کا جائزہ لیا گیا’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے کام کی تیز رفتاری اور فنڈز کے بروقت استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔
پوسٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کشمیر میں محدود کام کے سیزن کو مد نظر رکھتے ہوئے بی ای اے ایم ایس پر تمام منصوبوں کی صد فیصد اپلوڈنگ کو یقینی بنائیں اور ٹینڈرنگ کے عمل کو تیز کریں۔
انہوں نے اراکین اسمبلی کے ساتھ قریبی روابط پر بھی زور دیا تاکہ سی ڈی ایف کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا سکے اور زمین پر ان کے واضح نتائج نظر آسکیں۔