منگل, اکتوبر ۷, ۲۰۲۵
11.8 C
Srinagar

منوج سنہا کی لوگوں کو مہا ریشی والمیکی جینتی کی مبارکباد

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہا ریشی والمیکی جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے منگل کی صبح ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ میں مہا ریشی والمیکی جینتی کے موقع پر لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔

بتادیں کہ پراگت دیوس یا والمیکی جینتی ہندوستان کا ایک سالانہ تہوار ہے جو بالمیکی مذہبی گروہ کے ذریعہ خاص طور پر قدیم ہندوستانی شاعر اور فلسفی مہا ریشی والمیکی کی پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

مہا ریشی والمیکی سنسکرت کی پہلی مہاکاوی نظم، ‘رامائن’ جو ہندو مذہب میں رام اور سیتا کی دیو مالائی کہانیوں پر مبنی ایک مقدس تصنیف ہے، کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہیں، اور انہیں آدی کاوی یا "پہلا شاعر” کہا جاتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img