نئی دہلی،: ملک میں منگل کی دوپہر تین بج کر 20 منٹ سے چاند گرہن شروع ہو گیا اسے ملک کے مغربی حصے کے چند مقامات کو چھوڑ کر تقریباً ہر جگہ سے دیکھا جا سکے گا ہندوستانی موسمیات مرکز (آئی ایم ڈی) کے فلکیات مرکز کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں چاند گرہن کا آخری مرحلہ ہی دیکھا جا سکے گا، جبکہ شمال مشرق، انڈمان اور نکوبار میں مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا، کیونکہ ان حصوں میں چاند کچھ پہلے طلوع ہوتا ہے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق یہ چاند گرہن 18:48 بجے ختم ہو جائے گا۔
اس جزوی چاند گرہن کے آغاز کے بعد "مکمل چاند گرہن” 16:34 بجے سے ہوگا اور 17:35 بجے پر ختم ہوگا۔ یہ چاند گرہن مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، بحرالکاہل اور شمالی و جنوبی امریکہ میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ اس سے پہلے ہندوستان میں چاند گرہن 7-8 ستمبر 2025 کو دکھا تھا، جو کہ مکمل چاند گرہن تھا۔ ملک میں اگلا چاند گرہن 6 جولائی 2028 کو ہوگا، جو کہ جزوی چاند گرہن ہوگا۔





