جموں،:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہانومی کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر ماں سدھی دتری لوگوں کی خوشی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔واضح رہے کہ مہا نومی، نوراتری تہوار اور درگا پوجا کی تقریب کا نواں اور آخری دن ہے، جو ہندو مہینے اشوین کے نویں دن منایا جاتا ہے۔
منوج سنہا نے اس پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں مہانومی کے پرمسرت موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں کہا: ‘آپ سب کو خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت نصیب ہو، یہ میری ماں سدھی دتری سے دعا ہے’۔