جموں، : منشیات کے خلاف بھرپور اور وسیع پیمانے پر کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے 9 مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 101 مقدمات درج کرکے مجموعی طور پر 146 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے جنوری سے ستمبر کے دوران منشیات کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ضلع بھر میں ان 9 مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 101 مقدمات درج کرکے مجموعی طور پر 146 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتا شدہ منشیات فروشوں میں سے 133 کو این ڈی پی ایس ایکٹ جبکہ 13 کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس/پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دوران منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 45 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں جبکہ متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر 8 میڈیکل شاپس کو سیل کر دیا گیا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ مالی کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سے جڑے 54 بینک کھاتےمنجمد کئے گئے جن میں 17 لاکھ 47 ہزار 8 سو 12 روپیوں کی رقم موجود تھی۔
انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ منشیات جن میں ہیروئن، چرس، پوست کا بھوسہ اور گانجا شامل ہے، کی کل مالیت 7.91 کروڑ روپیے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عملدر آمد کو مزید مضبوط کرتے ہوئے این ڈی پی ایس قانون کے تحت5.42 کروڑ روپیے مالیت کی جائیداد ضبط کی گئی جن میں مکانات، ٹرک، کاریں، موٹر سائیکلیں، فلیٹ، زمین، سکوٹیاں، اور سیونگ اکاؤنٹس شمال ہیں۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ پنچاری علاقے میں 2 کنال 10 مرلہ غیر قانونی افیون کی کاشت کو تلف کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ تفتیش اور پیروی کی بدولت 28 مقدمات میں 37 افراد کو سزا دلوائی گئی۔
