جمعرات, اکتوبر ۲, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

ریزرو بینک آف انڈیا نے ریپو ریٹ کو 5.50 فیصد پر برقرار رکھا

ممبئی، : ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے گھریلو اور عالمی عوامل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریپو ریٹ کو 5.50 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔

سینٹرل بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی تین روزہ میٹنگ کے بعد، آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے بدھ کو کہا کہ گھریلو معیشت مضبوط بنی ہوئی ہے، لیکن دوسرے ممالک کی طرف سے عائد تجارتی اور درآمدی محصولات کی وجہ سے برآمدات کے تعلق سے خدشات برقرار ہیں۔

ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایم پی سی نے ریپو ریٹ اور دیگر شرحوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریپو ریٹ 5.50 فیصد پر برقرار رہے گا۔ اسٹینڈنگ ڈپازٹ سہولت کی شرح 5.25 فیصد، مارجنل اسٹینڈنگ سہولت کی شرح 5.75 فیصد، بینک ریٹ 5.75 فیصد اور فکسڈ ریورس ریپو ریٹ 3.35 فیصد رہے گا۔ سینٹرل بینک نے بھی اپنا غیر جانبدارانہ موقف برقرار رکھا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے رواں مالی سال 2025-26 کے لیے اپنی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 6.5 فیصد سے بڑھا کر 6.8 فیصد کر دی ہے۔ ساتھ ہی رواں مالی سال کے لیے خوردہ افراط زر کا تخمینہ بھی 3.1 فیصد سے کم ہوکر 2.6 فیصد کر دیا گیا ہے

مسٹر ملہوترا نے کہا کہ ریزرو بینک بھی روپے کی گراوٹ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت محسوس ہوگی تو وہ مناسب قدم اٹھائے گا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img