سری نگر: سماجی برائیوں کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں چوری کا ایک معاملہ حل کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے اور مال مسروقہ بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن سوپور میں موبائل فون اور نقدی رقم کی چوری سے متعلق ایک شکایت پر ایف آئی آر نمبر204/2025 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
انہوں نے کہ تفتیش کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت فروس محی الدین شاہ ولد غلام محی الدین شاہ ساکن صدیق کالونی سوپور کے طور پر کی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کیا اور اس کے انکشاف پر چوری شدہ سامان بھی بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سوپور پولیس کی طرف سے 24 گھنٹوں کے اندر دوسرا ایسا معاملہ ہے جس کو حل کیا گیا۔
ان کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں سوپور پولیس کے عوامی املاک کے تحفظ، تیز رفتار تحقیقات اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا ثبوت ہیں۔