بدھ, ستمبر ۲۴, ۲۰۲۵
26 C
Srinagar

سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک جاری، گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بدھ کے روز یک طرفہ ٹریفک کے نقل و حمل کی اجازت ہے۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر بدھ کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل جاری رہے گی اور دونوں چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران کسی بھی گاڑی کو جموں سے سری نگر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکام نے کہا کہ یہ قدم مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور شاہراہ پر جام اور بھیڑ نہ ہونے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے ڈرائیورں سے کہا کہ وہ اوورٹیکنگ کرنے سے گریز کریں اور ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک متاثر رہنے سے کشمیر کی میوہ صنعت کو بے تحاشہ نقصان ہوا ہے کیونکہ قومی شاہراہ میوہ کو باہر کی منڈیوں میں پہنچانے کا موثر ترین ذریعہ ہے۔

تاہم حکام نے بڈگام سے دہلی تک پارسل ٹرین اور مغل روڈ سے بھی میوہ کو باہر لے جانے کا موثر انتظام کیا جس سے میوہ صنعت سے وابستہ لوگوں کو بڑی حد تک راحت مل گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img