پیر, ستمبر ۲۲, ۲۰۲۵
25.5 C
Srinagar

سیلاب متاثرہ کسانوں کو ضرور معاوضہ دیا جائے گا: سنیل شرما

سری نگر: جموں وکشمیر اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سنیل شرما کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ٹرانسفر کرنے کے جیسے کام کرتے ہیں لیکن جہاں پر انہیں اصلی کام کرنا ہوتا تو وہاں پر کہتے ہیں ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا: ‘یہ ناکام لوگ ہیں ان کو لوگوں کے کام کرنے سے کوئی غرض نہیں ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ کسانوں کو ضرور معاوضہ ملے گا۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘عمر عبداللہ صاحب ٹرانسفر کریں گے لیکن جہاں کام کرنے کی ضرروت ہوتی ہے تو وہاں کہتے ہیں کہ ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہ ناکام لوگ ہیں ان کو لوگوں اور غریبوں کے کام کرنے سے کوئی غرض نہیں ہے’۔
شرما نے کہا کہ جب سے ملک میں بی جے پی کی سرکار بر سر اقتدار آئی ہے تب سے ترقی میں کمپٹیشن ہے اور یہ لوگ اس محاذ پر پورا نہیں اترتے ہیں اور پھر کہتے ہیں ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: ‘سب کچھ ان ہی کے پاس ہے لیکن یہ لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں’۔

ایک سوال کے جواب میں لیڈر آف اپوزیشن نے کہا کہ بھارت سرکار کسانوں کو ضرور معاوضہ دے گی۔

متھن منہاس کے بی سی سی چیئرمین کے لئے نامزدگی کے کاغذات دائر کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ‘ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے اگر وہ اس عہدے پر فائر ہوتے ہیں تو وہ جموں وکشمیر کا نام روشن کریں گے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img