سری نگر: وادی کشمیر کے طول و عرض میں سڑک حادثوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں زوجیلا پاس کے نزدیک پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زوجیلا پاس کے نزدیک دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہونے سے کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو سری نگر ہسپتال ریفر کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت منظور حسین ولد صادق علی بلتی، شبیر حسین ولد حسین علی بلتی، صادقہ بانو زوجہ منظور حسین بلتی، مسرت زہرا دختر منظور حسین اور فریدہ بانو دختر محمد حسین ساکنان کرگل کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔