سری نگر: کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں کشمیر بھر میں متعدد مقامات پر تلاشی مہم چلا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے مار کارروائیاں وادی کے سات اضلاع سری نگر، بارہمولہ، اننت ناگ، کپوراہ، ہندوارہ، پلوامہ اور شوپیان میں آٹھ مقامات پرانجام دی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ تلاشی آپریشن 2003 میں مجاز عدالت سے حاصل کردہ ایک سرچ وارنٹ کی پیروی میں شروع کیا گیا ہے جس کی ایف آئی آر پولیس سٹیشن سی آئی کے میں درج کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاملہ کچھ مخصوص اداروں اور افراد کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غلط استعمال سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کی تعریف کرتے ہیں اور اس کے علاوہ ایک آن لائن دہشت گرد ماڈیول چلا رہے ہیں۔