راہل گاندھی نے کہا، "بعض قوتیں منظم طریقے سے ہندوستان بھر میں لاکھوں ووٹروں کو حذف کرنے کے لیے نشانہ بنا رہی ہیں۔ مختلف کمیونٹیز، خاص طور پر وہ لوگ جو اپوزیشن کو ووٹ دیتے ہیں — دلت، آدیواسی، اقلیتیں، اور او بی سی — کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہم نے یہ کئی بار سنا ہے، اور اب ہمارے پاس اس کے 100 فیصد ثبوت ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، "کرناٹک کے الند حلقہ میں 6,018 ووٹ حذف پائے گئے تھے۔ وہ شخص اتفاق سے پکڑا گیا تھا۔ ایک بوتھ افسر نے دیکھا کہ اس کے اپنے چچا کا ووٹ حذف کر دیا گیا ہے۔” راہل گاندھی کا دعویٰ ہے کہ الند، کرناٹک میں کانگریس کے ووٹروں کو نشانہ بنانے کے لیے 6,018 ووٹ حذف کرنے کی درخواستیں فراڈ کرنے والے افراد نے دائر کی تھیں۔
https://x.com/RahulGandhi/status/1968548194805301336

انہوں نے کرناٹک میں مبینہ ووٹ چوری کے "ثبوت” پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ چوری خاص طور پر ان بوتھوں میں ہوئی جہاں کانگریس جیت رہی تھی۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ "گودا بائی” کے نام سے ایک فرضی لاگ ان بنایا گیا اور 12 ووٹوں کو حذف کرنے کی کوشش کی گئی۔
پریس کانفرنس سے قبل :اپنی کرسی کی پیٹی باندھ لیجئے: کانگریس
کانگریس پارٹی نے جمعرات کو پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی اہم پریس کانفرنس سے پہلے ایک انتباہی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ایک بڑا انکشاف کرنے والے ہیں، اس لیے اپنی کرسی کی پیٹی باندھ لیجئے۔
کانگریس نے یہ پیغام اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج ایکس پر ایک پوسٹ میں دیا۔
پارٹی نے اس پوسٹ کے ساتھ مسٹر گاندھی کے ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کا انکشاف کرنے والی پچھلی پریس کانفرنس اور بہار میں ،مت داتا ادھیکار ریلی کے دوران ان کے ہائیڈروجن بم کے بیان کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔