جموں، : جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک آگےکے گاؤں سے پولیس نے ایک ڈرون کو قبضے میں لیا۔
حکام نے بتایا کہ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اکھنور کے فتو کوٹلی گاؤں کے ایک کھیت سے ایک ڈرون کو قبصے لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ڈرون سرحد پار سے آیا تھا یا شادی کی تقریب کو فلمانے کے لیے مقامی طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کٹھوعہ میں 2 ستمبر کو پولیس نے ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے پاکستان سے چلائے جا رہے ڈرون ڈراپنگ سنڈیکیٹ کو بے نقاب کرکے جموں و کشمیر و پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
