نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز آر ایس ایس سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے ملک اور سماج کے تئیں مسٹر بھاگوت کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ان کی اچھی صحت اور عمردرازی کی دعا کی۔ سوشل میڈیا پر اپنےتہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا، ’’واسودھیوا کٹمبکم کے منتر سے متاثر موہن بھاگوت جی نے اپنی پوری زندگی مساوات اور بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کرنے کے لیے وقف کر دی ہے۔‘
انہوں نے کہا، "موہن جی کی 75 ویں سالگرہ کے خاص موقع پر، جو ہمیشہ ماں بھارتی کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں، میں نے ان کی متاثر کن شخصیت کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ میں ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کرتا ہوں”۔
ڈاکٹر موہن راؤ مدھوکر راؤ بھاگوت 11 ستمبر 1950 کو مہاراشٹر کے چندر پور نامی ایک چھوٹے سے شہر میں پیدا ہوئے تھے۔





