بدھ, دسمبر ۱۰, ۲۰۲۵
9.7 C
Srinagar

کٹھوعہ میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب ضبط: پولیس

جموں: سماجی جرائم کے قلع قمع کے لئے مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے اس تحویل سے غیر قانونی شراب کی 13 بوتلیں بر آمد کی ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن بلاور کی ایک پولیس پارٹی نے مچھڑی بس اڈے میں گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے ناکے کے دوران ایک مشکوک شخص جو ننگالہ سے مچھڑی کی طرف آ رہا تھا، کو روکا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس کا تعاقب کرکے اس کو دھر لیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے غیر قانونی شراب کی 13 بوتلیں بر آمد کی گئیں جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت شمشیر سنگھ ولد کلدیپ سنگھ ساکن مچھڑی تحصیل لوہائی ملہار کے طور پر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بلاور میں متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی نمبر 137/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img