نئی دہلی،: قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے امیدوار سی پی رادھاکرشنن ملک کے نئے نائب صدرجمہوریہ کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔
مسٹر رادھاکرشنن نے نائب صدرجمہوریہ کے عہدے کے انتخاب کے لیے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے ووٹنگ میں انڈیا الائنس کے امیدوار و سابق جج بی سدرشن ریڈی کو 152 ووٹوں سے ہرا دیا انتخابی افسر پی سی مودی نے ووٹوں کی گنتی کے بعد مسٹر رادھاکرشنن کو نائب صدرجمہوریہ کے لیے منتخب قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ کل 781 ووٹوں میں سے 767 ووٹ پڑے، جن میں سے مسٹر رادھاکرشنن کو 452 جبکہ ان کے حریف مسٹر ریڈی کو 300 ووٹ ملے۔ انہوں نے کہا کہ 15 ووٹ کالعدم قرار دیے گئے۔