پیر, اگست ۱۸, ۲۰۲۵
18.2 C
Srinagar

دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں ایک بار پھر بم کی دھمکی سے خوف و ہراس

نئی دہل:  دہلی-این سی آر کے متعدد اسکولوں میں آج ایک ای میل کے ذریعے بم کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد سخت حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے اسکولوں کو خالی کرایا گیا۔

یہ واقعہ حالیہ مہینوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کرنے والی اسی نوعیت کی دھمکیوں کی ایک تازہ کڑی ہے۔جن اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں ڈی پی ایس دوارکا، ماڈرن کنونٹ اسکول (سیکٹر 4) اور شری رام ورلڈ اسکول (دوارکا سیکٹر 10) شامل ہیں۔

حکام نے فوری طور پر والدین کو مطلع کیا کہ وہ احتیاطاً اپنے بچوں کو واپس بلا لیں۔والدین کو بھیجے گئے پیغامات میں اسکول انتظامیہ نے انہیں یقین دلایا کہ سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایک اطلاع میں کہا گیاکہ ’’ہمیں ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے اور ہم نے پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔

طلبہ کو محفوظ مقامات پر نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ بم اسکواڈ تلاشی لے رہا ہے۔ آج کے تمام امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔پولیس اور اسپیشل سیل نے بیک وقت تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ابتدائی تلاشی کے دوران کوئی مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی، تاہم فرانسک ٹیمیں ای میلز کا تجزیہ کر رہی ہیں تاکہ اس کی اصلیت کا سراغ لگایا جا سکے۔ایک سینئر پولیس افسر نے کہاہم اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img