سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر یہاں راج بھون میں قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب ہم اپنے ترنگے کو سلام کرتے ہیں اور اس کو آسمان میں اڑتے ہوئے دیکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’79ویں یوم آزادی کے موقع پر میں نے سری نگر کے راج بھون میں قومی پرچم لہرایا’۔
انہوں نے کہا: ‘ میں سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ وہ دن ہے جب ہم اپنے ترنگے کو سلام کرتے ہیں اور اسے آسمان میں اڑتے ہوئے دیکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ آئیے اپنے کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے بہتر زندگی بنانے کے لیے خود کو دوبارہ وقف کریں اور ایک خوشحال دیہی معیشت کی تعمیر کے لیے کام کریں اور سماجی تبدیلی کے لیے محنت کش طبقے کو بااختیار بنائیں’۔
منوج سنہا نے کہا: ‘اس یوم آزادی پر آئیے عہد کریں کہ امن اور ترقی کے اس تاریخی سفر سے کوئی بھی فرد یا گاؤں باہر نہ رہے’۔
انہوں نے کہا: ‘ جب ہم ترنگے کو اونچا اڑتے ہوئے دیکھتے ہیں، تو آئیے ہم جموں کشمیر کے بہتر اور روشن مستقبل کی طرف فخر، اعتماد اور امید کے ساتھ آگے بڑھیں’۔